بغداد، 29 اگست : جنوبی عراق کے شیعہ اکثریتی شہر کربلا میں اتوار کی دیر رات کو شادی کی ایک تقریب میں خودکش حملہ کیا گيا، جس میں
بمبار سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ اطلا ع عراقی پولس نے آج ایک بیان میں دی ہے۔
تاہم، پولس اور طبی ذرائع نے فی الحال اس کی تفصیل نہيں بتائي ہے